ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہشت گردی کے خدشے کے باعث ہالینڈ میں کنسرٹ منسوخ

دہشت گردی کے خدشے کے باعث ہالینڈ میں کنسرٹ منسوخ

Thu, 24 Aug 2017 18:22:44  SO Admin   S.O. News Service

بارسلونا،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی پولیس کے انتباہ کے بعد ہالینڈ میں روک موسیقی کا ایک کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔ روٹرڈیم میں حکام نے بتایا کہ کنسرٹ کے مقام کے قریب ہسپانوی نمبر پلیٹ والی ایک وین کھڑی تھی، جس میں گیس سلنڈر موجود تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا یہ گاڑی وہاں اتفاقًا موجود تھی یا پھر یہ کوئی ممکنہ دہشت گردانہ منصوبہ تھا۔ وین کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روٹرڈیم میں ہونے والے اس کنسرٹ میں امریکی گروپ اللہ لاس کو اپنی موسیقی پیش کرنا تھی۔


Share: